پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی، افغانستان کو40ہزار ٹن گندم کا تحفہ

پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی، افغانستان کو40ہزار ٹن گندم کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ( بیورورپورٹ ) طورخم بارڈر پرپاکستان کی طرف سے ا فغانستان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت 40 ہزار ٹن گندم تحفہ میں دے دی گئی۔ طورخم بارڈر پر پاکستان کی طرف سے افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم تحفہ دینے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی یہ گندم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورہ افغانستان کے موقع پر افغانستان کو تحفہ دینے کا فیصلہ کیا تھااور اج 280 ٹن گندم 4 ٹرکوں میں طورخم بارڈر پر افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا تقریب میں پاکستان کی طرف سے جنرل منیجر مظہر اقبال، کرنل ریٹائرڈ ظاہر الدین بابر، این ایل سی میجر ریٹائرڈ فضل واحد اور افغان حکومت کی طرف سے وزارت زراعت کے نمائندے غلام فاروق افغانی اور دیگر حکام شریک تھے یہ گندم افغانستان میں قحط زدہ علاقے کے عوام کو دی جائے گی افغان حکومت کے نمائندہ زراعت نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کی اور پاکستان حکومت کے اس اقدام کو سراہااس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔