مٹہ ،طویل خشک سالی کے بعد موسلادھار بارش سے

مٹہ ،طویل خشک سالی کے بعد موسلادھار بارش سے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 موسم خوشگوار
مٹہ(نمائندہ پاکستان)اپر سوات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں کے بعد موسلا دار بارش ہونے کے بعد موسم خوشگوار،پہاڑی علاقوں کا حسن دوبالاتفصیلات کے مطابق اپر سوات کے زیادہ تر علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں کے بعد گزشتہ دو دن پہلے بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے وجہ سے پورے سوات میں گرمی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور موسم کافی حد تک نہ صرف خوشگوار ہوا ہے بلکہ سرد ہوا ہے جس کے وجہ سے مقای عوام نے چادروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ بارش ہونے کے بعد پہاڑوں پردور دور سے ہریالی صاف صاف نظر اتی ہے جس کے وجہ سے پہاڑی علاقوں کا حسن دوبالا ہو چکا ہے جو کہ پاکستان کے گرم علاقوں سے سیر تفریح کیلئے ائے ہوئے سیاحوں کے لئے خوش ائند بات ہے۔اس طرح گزشتی کئی مہینوں سے بارش نہ ہونے کے سبب زیر زمین پانی کی سطح میں کمی پیدا ہوئی تھی جس سے کنووں اور نہروں میں پانی ناپید ہوا تھا اور عوام کو پینے کا پانی حاصل ہونے میں کئی قسم کے مشکلات کا سامنا تھالیکن اللہ تعالی کے ر حم و کرم سے دو دن پہلے موسلا دار بارش ہونے کے وجہ سے اب نہ صرف یہ مشکلات ختم ہوے بلکہ اس بارش سے ضلع سوات کا موسم کا فی حد تک خوشگوار ہو گیاہے اور ایک مرتبہ پھر پورا سوات جوکہ پاکستان کے سویٹیزرلینڈکے نام سے مشہور ہے حقیقت میں سویٹیزرلینڈسے بھی خوبصورت نظارہ پیش کررہا ہے۔