مٹہ ،العارف پلازہ میں نامعلوم چور دکان کا صفایا کرگئے
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ بازار مین چوک کے قریب العارف پلازہ میں نامعلوم چوروں نے دو کانوں کے تالے توڑ دیئے لاکھوں روپے کے موبائل چور اپنے ساتھ لے گئے پولیس نے رپورٹ درج کی اس پلازہ میں چند ماہ کی اندر چوری کی یہ دوسرا واقعہ ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کو نامعلوم چوروں نے مٹہ بازار کی مین چوک کی قریب العارف موبائل پلازہ میں مسمیان ابو سید اور انور کی دوکانوں کی تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی موبائل اپنے ساتھ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے موصول اطلاعات کی مطابق مسمی ابو سید کی دوکان سے چار لاکھ روپے کی جبکہ نور کے دوکان سے پانچ ہزار روپے کی موبائل چوری کی گئی ہے پولیس نے رپورٹ درج کی ہے یاد رہے کہ اس پلازے سے جند ماہ پہلے بھی چوری ہوچکی تھی جس کی ملزمان چور تاحال پولیس نے گرفتار نہیں کی ہے جبکہ اب اس پلازہ میں چوروں نے دوسرے بار چوری کرلی ادھر دوکاندارون کی مطابق اس پلازے میں چوری کی وادات میں اضافے کی وجہ سے بعض دوکاندار اب اپنے دوکانوں سے قیمتی موبائل رات کو گھروں کو لے جاتے ہیں ۔