بخشالی،مضافاتی علاقہ جات میں باؤلے اور آوارہ کتوں کا راج

بخشالی،مضافاتی علاقہ جات میں باؤلے اور آوارہ کتوں کا راج

بخشالی(نمائندہ پاکستان)بخشالی اورمضافاتی علاقہ جات میں باؤلے اور آوارہ کتوں کا راج متعدد افراد اور مال مویشی کو کاٹ ڈالا پورے علاقے کے عوام میں خوف و ہراس سرکاری اہلکاروں کی مسلسل چشم پوشی تفصیلات کے مطابق بخشالی کے مضافاتی علاقہ میں گذشتہ کئی دنوں سے باؤلے کتوں نے کہرام مچا رکھا ہے اب تک درجنوں کئی افراد مال مویشی کو کاٹ ڈالا ہے کیونکہ یہاں باغات اور نرسریاں ہیں لہذٰا باؤلے کتے لوگوں پر حملہ کرکے آسانی سے چپ جاتے ہیں لوگ سرشام گھروں سے نکلنا بند کردیتے ہیں اور لوگ اپنے بچوں کو گھروں میں محصور کر رکھتے ہیں اور یہاں چاروں طرف خوف کی فضاء قائم ہے اس سلسلے میں یہاں کے عوام کا ڈی سی مردان ، ناظم اعلٰی مردان اور ٹی ایم او مردان سے مطالبہ ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ان باؤلے کتوں کا بندوبست کیا جائے اور متاثرہ افراد اور مال مویشی کو فوری ویکسین فراہم کرنے کی بندوبست کی جائے۔

آوارہ کتے

مزید : پشاورصفحہ آخر