افغان ملٹری کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

افغان ملٹری کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(صباح نیوز)افغانستان میں نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر صوبہ فرح میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فوج کا ہیلی کاپٹر چار اہلکاروں کو لے کر صوبہ فرح جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی جس پر ضلع خاکی صفاد میں ہنگامی لینڈنگ کی بھی کوشش کی گئی تاہم اس دوران ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔فرح صوبے کے گورنر کے ترجمان ناصر مہری کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود بھی موجود تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئیہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹس اور دو فوجی اہلکار شامل ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا ۔جس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کا عنصر شامل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے فرح کے بیشتر علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہے اور ان علاقوں میں اس سے قبل بھی فوجی قافلوں اور گولہ بارود کی ترسیل پر مامور گاڑیوں پر حملے کیے گئے ہیں

ہیلی کاپٹر