صوابی میں پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل چور گرفتار ،ایک برآمد
صوابی (بیورورپورٹ) تھانہ تورڈھیر ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چور گرفتار کر کے موٹر سائیکل بر آمد کر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف علاقہ میں کاروائی شروع کی کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور عطاء اللہ ولد امیر نواب ساکن مانیری نے موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز موٹرسائیکل چوری کرنے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ،عوامی شکایات پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے اور چور ڈکیتی کرنے والے عناصر کے خلاف گرفتاری مقامی پولیس کو ٹاسک سونپ دی ،جس پر زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل لاہور اقبال خان ،ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان نے علاقہ میں پتہ براری اور جدید پولیسنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹرسائیکل چور ملزم عطاء اللہ سکنہ مانیری کو گرفتار کیا دوران تفتیش ان کے قبضہ سے مسروقہ ہوا موٹرسائیکل برآمد کیا گیا ۔