مردان ،تخت بھائی فلائی اوور پر گاڑیوں میں تصادم ،5 زخمی

مردان ،تخت بھائی فلائی اوور پر گاڑیوں میں تصادم ،5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیو رورپورٹ)تخت بھائی فلائی اوور پر بس اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار 5افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے موٹر کار ڈرائیور حادثے کی وجہ سے گاڑی میں پھنسا ہوا تھا جس کو ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نکال لیاریسکیوٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں عماد ولد جاوید اختر ،فواد ولد جاوید اختر،مسلم ولد عبدالغفور، نعمان ،مراد ولد جمعہ سیدساکنان سخاکو ٹ شامل ہیں ریسکیو آپریشن میں ریسکیو1122 کی 2 ایمبولینسز اور 1 ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔