محرم الحرام کے حوالے سے ضلع مردان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

محرم الحرام کے حوالے سے ضلع مردان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیو رورپورٹ)محرم الحرام کے حوالے سے ضلع مردان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ اندرون شہر کے مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات،مرکزی امام بارگاہ کے چاروں اطراف پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی پر موجودہو نگے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مردان پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی محرم میں امن وامان کی بحالی کے لئے پاک آرمی کا مکمل تعاون حاصل ہے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے آرمی QRF اورRRF ٹیم بیک اپ کے لئے ہمہ وقت موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ضلع مردان کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ چوکوں اور شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور چیکنگ کو مزید سخت کیا گیا ہے مرکزی امام بارگاہ کے چاروں طرف اور جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک آرمی کا مکمل تعاون حاصل ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئےآرمی QRF ٹیم بیک اپ کے لئے ہمہ وقت موجود ہے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود کا عوام الناس سے اپیل ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و ہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ اشخاص گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور چیزوں کے متعلق مقامی پولیس یا کنٹرول روم کے نمبر09379230065 پر اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ اداکریں۔