عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ،تاج محمد ڈی ایس پی

عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ،تاج محمد ڈی ایس پی

چارسدہ (بیور ورپورٹ) عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن ناممکن ہے ، امن و امان کی بحالی کیلئے میڈیا سمیت دیگر ذمہ داران کو کر دار ادا کرنا ہو گا ، جرائم کے خاتمے کیلئے آ خری حد تک جا کر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی تنگی سرکل تاج محمد خان نے صحافیوں سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ تنگی حاجی گلشید خان ایس ایچ او تھانہ مندنی روح الامین خان، اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی تاج محمد خان نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی عوامی تعاون کے بغیر ناگزیر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ میڈیا سمیت دیگر ذمہ داران کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ جرائم کی بیخ کنی ، دیرپا امن و امان اور عوامی تحفظ اس مثلث کے بغیر ناممکن ہے انھوں نے مزید کہا کہ تنگی سرکل کے تمام تھانہ جات کے خدود میں امن و امان کا قیام ، معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے آ خری حد تک جائیں گے اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر دیں گے آخر میں انھوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی ، جرائم کی بیخ کنی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تبھی عوام چین کی نیند سو سکیں گے انھوں نے تنگی سرکلکے عوامی حلقوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو قیام امن کیلئے پولیس کے ساتھ معاونت کی اپیل کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر