صوابی ،پی کے 44 ضمنی انتخاب ،آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار
صوابی( بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار برائے پی کے 44 صوابی2سید کرم الٰہی گیلانی ایڈوکیٹ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سابق ایم این اے حاجی عاقب اللہ خان کے حق میں دستبر دار ہوکر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے چونکہ عاقب اللہ خان پر اعتماد کااظہار کیا ہے اس لئے ہم پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہونگے اور عاقب اللہ خان کو سپورٹ کرینگے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی عاقب اللہ خان کو کامیاب کرانے کے لئے اپنا کلیدی کر دار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ضمنی الیکشن میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی #