پاراچنار شہر سمیت اپرکرم میں محرم الحرام کی مجالس کیلئے سیکورٹی سخت
پاراچنار (نمائندہ پاکستان) پاراچنار شہر سمیت اپرکرم میں محرم الحرام کے مجالس کیلئے سیکورٹی سخت کرکے پاراچنار شہر کو چاروں اطراف سے سیل کردیا گیا ہے ضلع کرم کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے جس میں علمائے کرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں،ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ساتوں محرم سے پاک افغان سرحد سیل کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور باہمی روا داری کی ضرورت پر زور دیا جس پر اہلسنت عمائدین نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی پر امن انعقاد سمیت امن و امان کے حوالے سے انہیں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرادی۔