بخشالی، رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ، پورا علاقہ گردو غبار کا شکار

بخشالی، رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ، پورا علاقہ گردو غبار کا شکار

بخشالی (نمائندہ پاکستان) بخشالی رابطہ سڑکیں تا حال ویران کھنڈر موٹروے مکمل ہونے کے باوجود یہاں کے سڑکوں کو کسی نے مڑ کر بھی نہیں پوچھاپورا علاقہ گردو غبار کا آماجگاہ بن چکا ہے پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق بخشالی اور اس کے مضافات میں رابطہ سڑکیں کئی سالوں سے تعمیر نو کے نام پر کام شروع کیا گیا جن میں بخشالی گلی باغ روڈ بخشالی چمڈھیری روڈ بخشالی ڈگری کالج روڈ بخشالی گل ڈھیری روڈ وغیرہ شامل ہیں لیکن مذکورہ سڑکوں پر تا حال ایک انچ کا کام نہیں کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ پی کے 49کی بڑی شاہراہ نہر اپر سوات جو ایم پی اے طفیل انجم کے حلقے میں آتا ہے تقریباّتین چار سال سے کام شروگ کیا گیا جسے ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار مشینری سمیت تا حال غائب ہے عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے عوام کا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ علاقہ کے تمام متاثرہ رابطہ سڑکوں پر کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے تا کہ معاشی سرگرمیاں بھی فعال ہو سکے اورکاروبار زندگی اپنے معمول پر آجائے جس کے نتیجے میں عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

بخشالی، سڑکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر