پشاور، متحدہ علماء اتحاد کا ایام محرم کو عشرہ اتحاد امت کے طور پر منانے کا فیصلہ

پشاور، متحدہ علماء اتحاد کا ایام محرم کو عشرہ اتحاد امت کے طور پر منانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹی رپورٹر)ادارہ امن وتعلیم اور مجلس تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کے متحدہ علماء اتحاد نے محرم الحرام میں امن وامان، بین المسالک مفاہمت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے متحدہ علماء تمام مرکزی پروگرامات میں شرکت کرنے اور ان ایام کو عشرہ اتحاد امت کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں اتحاد متحدہ علماء کے ممبرز مولانا طیب قریشی، مولانا مقصود احمد سلفی، علامہ عابد حسین شاکری ، مولانا تحمید جان، مولانا احسان اللہ، اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے بابرکت مہینے میں میں کسی قسم کے اختلافی موضوعات کی بجائے اہل بیت اطہار کی شان بیان کرنے پر زور دینگے ہم سب کو اپنے عقائد پر کاربند رہتے ہوئے آپس میں باہمی روابط کو فروع دینا ہوگا محرم الحرام کے دوران امن اور اتحاد بین المسلمین کا قیام وقت کا اہم ترین تقاضا ہے جس کو ہم سب ملکر عملی جامعہ پہنائینگے انہوں نے کہا کہ تمام مسالک اور فرقوں کا وجود مسلم ہے اور ہر فرقے اور مسلک کا اپنے آپ کو ہی برحق سمجھنا بھی ایک حقیقت ہے لیکن دیگر مسالک کے بارے میں ایسا طرز عمل اخیتار نہیں کیا جاسکتا جو کسی بھی قسم کی کشدگی کا سبب بنے ہر ایک فرقے اور مسلک کو اپنے عقائد بیان کرنے کی اجازت ہے لیکن دیگر مسالک کے خلاف شدت پسندی کے جذبات کو فروغ دینا، کیچڑاچھالنا، گالی گلوچ اور نفرت انگیزی مناسب نہیں ہے اور متحدہ علماء اتحاد اس طرح غیر مناسب افغال کو فروغ نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانب سے جاری کردہ احکامات پر تمام مکتبہ فکر کے علماء عمل کرینگے محرم الحرام میں ایک دوسروں کا اخترام ہم سب پر فراض ہے اور دنیا کو پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام دینے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ہم پرامن معاشرے کی قیام کیلئے ملکر کام کرینگے اس سے پہلے مسلکوں کے درمیان جو فسادات ہوئے ہیں اس سے ملک کو نقصان پہنچا ہے ہمیں ایک دوسرے کی تحفظ کو سوچ پیدا ہونا چاہئے اور اس خطے کو امن کا گہورا بنا کر دنیا کو امن پیغام دینگے آج اس ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے تمام مکاتب فکر کے علماء کا ایک فلٹ فارم پر جمع ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم سب اس ملک وقوم کیلئے امن اور اتحاد کے ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں جو ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا۔