مہمند، تحصیل پنڈیالئی میں کام کے دوران کنواں بیٹھنے سے ایک شخص جاں بحق

مہمند، تحصیل پنڈیالئی میں کام کے دوران کنواں بیٹھنے سے ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند( نمائندہ پاکستان ) مہمند، تحصیل پنڈیالئی میں کام کے دوران کنواں بیٹھنے سے ایک شخص جاں بحق۔ مرحوم سرکاری سکول میں کلاسفور اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ حیاتی کور میں والدین کا اکلوتا بیٹا ولایت خان ولد سعد اللہ اپنے کنویں میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران کنواں بیٹھ گیا۔ جس کے نتیجے میں ولایت خان میٹی تلے دب کر موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم سرکاری سکول میں کلاسفور ملازم تھا۔