ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تبادلوں سے پابندی اٹھانے کا اعلان

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تبادلوں سے پابندی اٹھانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(حافظ عمران انور)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ماہ کے لئے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔ 17ستمبر سے تبادلوں کے حوالے سے درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی ۔تبادلوں کے لئے "ون ونڈو آپریشن" کا آغاز کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پالیسی کے مطابق اور کسی سفارش کے بغیر تبادلے کئے جائیں گے تا کہ اساتذہ اور ملازمین کو ریلیف مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے برس تبادلوں کے حوالے سے ایک خودکار کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے ، درخواست گزار بغیر کسی جھنجھٹ کے گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکیں گے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ صوبہ کی جن یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز موجود نہیں ہیں ان میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں گی اوررواں سال کے اختتام تک تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے خیبر پختونخوا کی طرز پر "سرچ کمیٹی" تشکیل دی جائے گی۔جس میں شفاف پالیسی کے تحت معروف سکالرز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق تبادلوں کے خواہشمند حضرات یکم اکتوبر تک فارم جمع کروا سکتے ہیں جبکہ یکم اکتوبر کے بعد تبادلوں پر پابندی ہو گی اور درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔
تبادلے ؍ پابندی