عمران اب حکومت میں،عوام کے مسائل میں اضافہ نہ کیا جائے،وسیم اختر

عمران اب حکومت میں،عوام کے مسائل میں اضافہ نہ کیا جائے،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ، نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر 100 دن تک کوئی بھی تنقید نہیں بنتی لیکن خود ان کا اپنا اسلوب حکمرانی، وزرائکی بد حواسیاں، تکبر اور غرور پر مبنی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

بیانات حکومت کے خلاف بڑا مواد مہیا کر رہے ہیں۔ عمران خان اب حکومت میں ہیں، اپوزیشن والا ان کا دورختم ہوگیا، اب سنبھل کر چلناہوگا، عوام کے مسائل اور دکھ درد میں اضافہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی کمیٹی نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کا فیصلہ موخر کیا ہے اور بال وزیر اعظم کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔ سالانہ پچاس ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے۔ لائن لاسز بھی 35 ارب روپے کے ہیں، ان نقصانات کی وجوہات کرپش ہے یا تکنیکی و انتظامی، ہر صورت میں گیس کمپنیوں کی نااہلی اور ناکامی ہے۔ کمپنیاں اپنی نااہلی کے نقصانات خود برداشت کرنے کی بجائے ان کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈال دیتی ہیں۔ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے، عوام کو سکھ کا سانس دینے کے لیے گیس چوری، گیس لیک، لائن لاسز، میٹرریڈنگ اور کمپنیوں کے حسابات کے مسائل حل کییجائیں،اس سے خسارہ سے نجات ملے گی اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔
وسیم اختر