حکومت ادارے مضبوط،سیاسی مداخلت ختم کریگی،اعجاز سلطان بندیشہ

حکومت ادارے مضبوط،سیاسی مداخلت ختم کریگی،اعجاز سلطان بندیشہ

ماچھیوال (نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں اداروں کو (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

مضبوط کر کے اہم اداروں سے سیاسی مداخلت بند کرے گی اور تمام معاملات میں میرٹ ترجیح ہو گی کرپشن کا خاتمہ کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جائے گا اور نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ بناتے ہوئے بے دردی سے ملکی دولت کو لوٹا اور سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق لوٹی ہوئی دولت کو واپس لائے گی جس کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے اور کام شروع کر دیا گیا ہے. اعجاز سلطان بندیشہ نے مزید کہا کہ ماچھیوال کے سابق ایم پی اے کے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں بڑی کرپشن جلد سامنے لائیں گے اور یہاں بھی احتساب ہو گا. اس موقع پر چوہدری عبدالوحید گریوال، چوہدری شبیر حسین، فیاض اسلم، میاں عدنان، انیب جٹ، چوہدری طلحہ جٹ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

بندیشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر