ایوان صنعت و تجارت،ممبران مجلس عاملہ کا انتخاب کل ہوگا

ایوان صنعت و تجارت،ممبران مجلس عاملہ کا انتخاب کل ہوگا

ملتان(نیوز رپورٹر )ایوان تجارت و صنعت ملتان کے 12ممبران مجلس عاملہ کے انتخابت کے لئے الیکشن کل 17ستمبر کو ہوگا جس کے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے الیکشن کے لئے دونوں گروپوں کی جانب سے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے ایک ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح9سے شام4بجے تک جاری رہے گی جس کے فوری بعد پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی دونوں گروپوں کی جانب سے کارپورٹ کلاس سے7,7جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے5,5امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کامیاب ہونے والے ممبران مجلس عاملہ ایوان تجارت و صنعت کے صدر ودیگر عہدیداران کا چناؤ کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر