چارسدہ ،عوام کو بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،قیصر خان ایس ڈی او

چارسدہ ،عوام کو بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،قیصر خان ایس ڈی او

چارسدہ (بیورو رپورٹ)عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے کو شاں ہیں۔ بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل میٹروں کی تنصیب کا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

عمل تیزی سے جاری ہے ۔ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ کنڈا کلچر کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او اربن قیصر خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بجلی چوروں کے خلاف مہم میں واپڈا حکام کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کی بلا تعطل ترسیل واپڈا کی اولین ذمہ داری ہے مگر اس کے لئے عوام کا تعاون بھی اذ حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی بلکہ جن علاقوں میں عوام کو شکایت ہے وہاں زیادہ تر ٹرانسمیشن لائن کے مسائل ہیں جن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کو ششیں جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے فیڈر وں پر کام جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد بجلی کی کم وولیٹیج اور ٹریپنگ کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میٹروں کی تنصیب سے اوور بلنگ میں کمی آئی ہے اور فوٹو ریڈنگ کے مطابق صارفین کو بل ارسال کئے جا تے ہیں۔ کسی کو غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ۔ خلاف ورزی کے مرتکب صارفین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے تاکہ عوام کے مشکلات کا آزالہ کیا جائے ۔ صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیا کریں ۔ ملازمین میں سامان کی تقسیم کا مقصد واپڈا ہلکاروں کو خادثوں سے بچانا ہے ۔ واپڈا صارفین کے ساتھ کسی بھی نا انصافی نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی فرائض میں غفلت بر داشت کی جائیگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر