کبیروالا،7گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مساجد ، گھروں میں پانی نایاب،کاروبار زندگی مفلوج

کبیروالا،7گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مساجد ، گھروں میں پانی نایاب،کاروبار ...

کبیروالا+اڈا کوٹ بہا در(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) ’’ تبدیلی کے دعوے ہوا ہو گئے‘‘ سات گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں،غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،چھوٹے کارخا نے بند ،دیہاڑی دار مزدور خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ گئے ، مساجد ،گھروں میں پانی ناپید ہو گیا، ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ پر تاجروں،شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز صبح8بجے کبیروالا شہر کے دو نوں فیڈر سے بجلی کی سپلائی اچانک بند ہو گئی بجلی کا سلسلہ سات گھنٹے تک جاری رہا بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے کاروبا ر زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا جب کہ چھوٹی صنعتیں بھی بری طرح متا ثر ہوئیں بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ سے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہو نے پر لوگ خالی برتن اٹھا پانی کے نلکے تلاش کرتے رہے ،غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ پر شہریوں،تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے فوری خا تمے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر