جعلی بنک اکاؤنٹس ، انور مجید عبدالغنی مجید کے میڈیکل بورڈ تشکیل پر کیس سماعت کیلئے مقرر

جعلی بنک اکاؤنٹس ، انور مجید عبدالغنی مجید کے میڈیکل بورڈ تشکیل پر کیس سماعت ...

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر انور مجید ‘ عبدالغنی مجید کے میڈیکل(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

بورڈ تشکیل پر کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ (کل) پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر انور مجید ‘ عبدالغنی مجید کے میڈیکل بورڈ تشکیل کیس کی سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔ ایف آئی اے نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کی تشکیل کیلئے خط لکھا تھا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل ‘ ایڈووکیٹ جنرل ‘ چیف سیکرٹری سندھ کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری صحت سندھ ‘ آئی جی ‘ ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے جناح ہسپتال کراچی کے چیف ایگزیکٹو کو بھی طلب کر لیا۔

جعلی بنک اکاؤنٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر