معیار پر پورا نہ اترنے والوں کیلئے محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں ، مشیر تعلیم

معیار پر پورا نہ اترنے والوں کیلئے محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں ، مشیر تعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اﷲ بنگش نے ہفتہ کے روز کوہاٹ میں اپنے آبائی گاؤں محمد زئی کے گورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

دورہ کیا ۔ وہ اس موقع پر اساتذہ سے بھی ملے اور ان سے تعلیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اساتذہ کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ بعد ازاں وہ مختلف کلاس رومز گئے اور بچوں کے ساتھ گھل مل لے ۔ان سے پڑھائی کے معیار اور ااساتذہ کے رویے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ، کلاس میں بچوں کے ساتھ بیٹھ کر اساتذہ کی کاکردگی بھی د یکھی ۔ مشیر وزیر اعلیٰ نے اساتذہ کو سختی سے تاکید کی کہ وہ بچوں کے تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر پوری توجہ دیں اور مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے ایک بہترین نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گااور مطلوبہ معیار کے مطابق نہ پڑھانے والوں کے لئے محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں