خاتون کو ٹرک نے کچل ڈالا ،شوہر سے ناچاقی پر بیوی کی خودکشی

خاتون کو ٹرک نے کچل ڈالا ،شوہر سے ناچاقی پر بیوی کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں،دھنوٹ،رحیمیار خان،سمہ سٹہ،نورپور نورنگا(نمائندگان)خاتون کو ٹرک نے کچل ڈالا،شوہر سے ناچاقی پر بیوی نے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

خودکشی کرلی،کپاس کے کھیت سے لاش برآمد لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی لائل پور کا مقامی شبیر احمد اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کہروڑ پکا جا رہا تھا کہ پیر جیون دربار کے نزدیک ان کی موٹر سائیکل ایک بائیسکل سے ٹکرائی تو شبیر احمد ،اس کی بیوی اور بیٹا موٹر سائیکل سے نیچے کر گئے ۔ان کے پیچھے کیلے بھرا ٹرک نمبری2296/RID آرہا تھا ۔شبیر احمد کی بیوی حسینہ اس ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی ۔شبیر احمد اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ریسکیو کیا۔زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔ٹرک ڈرائیور محمد اسماعیل موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔واضح رہے لودھراں کہروڑ پکا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔ آئے روز ایکسیڈنٹ معمول ہیں ۔بار بار عوام کی اپیل کے باوجود روڈ کو ٹھیک کرنے پرکوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ40سالہ خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع بیٹ علی مراد کی رہائشی 40سالہ شمیم بی بی نے گھر یلو ناچاقی پر ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے گھر میں رکھا ہوا زہریلاسپرے بھاری مقدا رمیں پی لیا حالت بگڑنے پر ورثاء نے اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم 40سالہ شمیم جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگئی۔سمہ سٹہ،نورپور نورنگا سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ مسافرخانہ کی حدود میں کپا س کے کھیت سے نعش برآمد ۔تفصیل کے مطابق موضع چندرانی میں کپاس کے کھیت سے بد بو آنے پر مکینوں نے ریسیکو 15پر کال کی جس پر تھانہ مسافر خانہ نے موقع پر پہنچ کر کپاس کے کھیت سے نعش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کیلیے آر ایچ سی خانقاہ شریف سمہ سٹہ روانہ کردی ۔اطلاع پر ڈی ایس پی صدر بھاولپور عبد الرحیم بھی موقع پر آگئے ۔نعش کی شناخت پر ورثا بھی ار ایچ سی سمہ سٹہ آگئے ۔35سالہ نوجوان محمد دلشاد ودلد غلام نبی نشے کا عادی تھا جو اکثر گھر سے غائب رہتا تھا تین دن سے لاپتہ تھا ۔تفیش جاری ہے پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
حادثات