بہاولپور میں جرائم کی وارداتوں پر تشویش،جلد آئی جی سے ملاقات کرونگا،طارق بشیر چیمہ

بہاولپور میں جرائم کی وارداتوں پر تشویش،جلد آئی جی سے ملاقات کرونگا،طارق ...

بہاولپور(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کا دورہ بہاولپور عوامی سماجی شخصیات نے ضلع بھر میں چوریاں ڈکیتیاں رہزنی اور قتل کی بڑھتی وارداتوں میں اضافے کی شکایات کے انبار لگادیے عوام نے شکایات کی کے یزمان سرکل پولیس نے چوروں ڈکیتوں کو ٹھیکہ پر دے دیا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ہے ایک ایک رات میں درجنوں چوریاں ریکارڈ پر ہیں بہاولپور شہر میں تاجر کو لوٹ کر قتل کردیا گیا نور پور میں بینک کے باہر سے شہری سے نولاکھ لوٹ لیے گئے عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوچکا ہے ڈی پی او کی خاموشی حیران کن ہے پولیس گشت کرایم کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کے عوام کے جان مال عزت کی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہے مگر بہاولپور پولیس اپنے فرائض پورے نہیں کررہی ڈی پی او بہاولپور کرائم کنٹرول کرنے کی طرف اپنی توجہ دیں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کی جاے بہاولپور میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں بارے جلد آئی جی پنجاب سے ملاقات کرکے عوام کا جائز مطالبہ پورا کراونگاجو ایس ایچ او اپنے علاقہ میں جرائم کنٹرول نہیں کرسکتا وہ اپنا تبادلہ کروالے نااہل پولیس والوں کی بہاولپور میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر