جمہوریت کے استحکام،اداروں کی مضبوطی کیلئے میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل،جہانزیب کھچی

جمہوریت کے استحکام،اداروں کی مضبوطی کیلئے میڈیا کا کردار اہمیت کا ...

میلسی(نمائندہ پاکستان )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور اداروں کی مضبوطی کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی ضروری ہے صحافی برادری نے ہر دور میں حق پر مبنی کردار ادا کرتے ہوئے قوم کی مثبت رہنمائی کی ہے جبکہ حکومتوں کی تشکیل اور عوامی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

رائے ہموار کرنے میں بھی صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ رجسٹرڈ میلسی کے صدر عزیز اللہ شاہ طاہر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ میلسی پریس کلب کے اراکین نے ہمیشہ علاقائی مسائل کو اجاگر کیا اور برسراقتدار افراد کو اس سے آگاہی ملتی رہی تاہم ماضی کے عوامی نمائندوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ اب مسائل کا انبار موجود ہے تا ہم تحریک انصاف کی حکومت آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی تجاویز کے ذریعے مسائل کا حل ہمارا نقطہ آغاز ہو گا میلسی کو درکار وسائل مہیا کریں گے اور علاقے میں تعمیر کا معیار بلند کرنے کیلئے بوائز اینڈ گرلز کالجز کو اپ گریڈ کرایا جائیگا تا کہ اعلیٰ تعلیم کی سہولت بھی دہلیز پر مل سکے یونیورسٹی کیمپس کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اسی طرح شہر کے دیگر سلگتے مسائل بھی صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے ممبران کی مشاورت کے ذریعے حل کریں گے اور انشاء اللہ میلسی کے شہریوں کو تبدیلی کے ثمرات مہیا کریں گے اس موقع پر صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر اور جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی نے جہانزیب خان کھچی کو صوبائی وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر محمد اسلم خان یوسفزئی اور متین احمد خان شیروانی بھی موجود تھے ۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر