ملکی سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چودھری انوار الحق

ملکی سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چودھری انوار الحق

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راجن پور کی طرف سے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم دفاع کہ سلسلہ میں خواجہ فرید ہا ل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد انوار الحق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور تھے ۔ اور دیگر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ججز جن میں قمرالزمان بھٹی ، سرفراز علی مرزا ، حماد احمد قریشی ، محمد رضوان عارف ، طارق محمود رانا ، محمد عبدالرفیق ، ایڈیشنل جج ملک محمد ندیم اقبال، خرم شہزاد میرانی، جمیل احمد کھوکھر ، سینئر سول جج و جملہ سول جج ڈسٹرکٹ راجن پور، ملک شوکت محمود ماڑھا صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور، چوہدری زاہد نذیر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پو ر و اعجاز احمد خان ہانبھی، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن راجن پورو جملہ عہدیداران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور رو جملہ وکلاء صاحبان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور نے شرکت کی۔جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے خطاب میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور نے اپنے خطاب میں ملک کی بقاء کی خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ۔

انوارالحق

مزید : ملتان صفحہ آخر