امام بارگہ چنبے شاہ 5سو برس قدیمی ،جلد تعمیر نو شروع کرنیکا فیصلہ

امام بارگہ چنبے شاہ 5سو برس قدیمی ،جلد تعمیر نو شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان(سٹی رپورٹر)امام بارگاہ دربار پیر سید چنبے شاہ دہلی گیٹ ملتان کی تقریبا 500 برس قدیمی امام بارگاہ ہے جو کہ اپنے قدیم ہونے کے باعث مرکزی اور تاریخی حیثیت کی حامل ہے ،اسکی کئی برسوں قبل قدیمی تعمیرات جو کہ معدوم ہوچکی ہیں اور بہت جلد تعمیر نو کا آغاز یہاں ہونا ہے۔ مجالس ، جلوس اور قدیمی ہونے کی وجہ سے ملتان کے امام بارگاہوں میں یہ بھی اے کیٹیگری میں شامل ہے ، یہاں دومزارات موجود ہیں ایک مزار پیر چنبے شاہ کا ہے جس کے نام سے یہ موسوم(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

اور مشہور ہے جبکہ دوسرا مزار یہاں پر پیر خیر شاہ کا ہے ،اس کو پیر خیر شاہ کے بعد،چمبے شاہ نے ، پھر گل خاندان نے تولیت میں لیا ، کچھ عرصہ عزاداری کا سلسلہ یہاں تعطل کا شکا ررہاپھر انجمن جعفریہ نے تولیت میں لیئے رکھا بعدازاں چنبے شاہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے سید محمدعلی کو متولی بنایا گیا اور اب سید محمد علی کے بیٹے سید طالب پرواز یہاں کے متولی ومنتظم ہیں ،سید طالب پرواز اتحاد بین المسلمین کے حقیقی علمبردار ہیں وہ ضلعی ،صوبائی اور قومی امن کمیٹیوں کے ممبر ہیں اور انجمن تحفظ عزاداری حضرت امام حسینؓ کے جنرل سکرٹری ہیں ،امام بارگاہ دربار پیر سید چنبے شاہ سے یکم تا 13 محرم الحرام تک 3 مرکزی مجالس عزا ہونگی اور 3 مرکزی ماتمی جلوس ہونگے 5 محرم الحرام کو علم ، 6 محرم کو جھولا ، 7کو مہندی ، 8 محرم الحرام کو سیج ، شبیہ اہلبیت ، 9 محرم الحرام کو زیارات ، تعزیہ نکالے جائیں گے اور یوم عاشور پر مرکزی ماتمی جلوس ہوگا اور مرکزی مجلس عزا منعقد ہوگی ۔دریں اثناء امام بارگاہ دربار پیر سید چنبے شاہ دہلی گیٹ کے متولی ولائسنسدار، جنرل سیکرٹری انجمن تحفظ عزاداری سید طالب پرواز نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملتان میں محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر پیش کرتا ہے ،اور سب سے زیادہ مجالس و تعزیئے اور ماتمی جلوس ملتان میں ہوتے ہیں ۔یہاں شیعہ سنی اتحاد کی کی فضا شروع دن سے ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی ۔ملتان کی ضلعی وشہری انتظامیہ مکمل تعاون کرتی ہے ،اس بار بھی ضلعی وشہری انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن نے روٹس پر کام کرادیئے ہیں ،مگر اس بارواپڈا کی کارکردگی مایوس کن ہے تاحال واپڈا نے روٹس پر کام نہیں کیا اورسٹریٹ لائٹس امام بارگاہ کے متصل راستوں پر موجود نہیں اس سے زائرین ، عزاداروں کو پریشانی کا سامنا ہے ، متعلقہ افسران کی طرف سے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا جارہاہے ،سیکیورٹی فول پروف ہوتی ہے اور ہم انتظامیہ اور سیکیورٹی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں یہاں مجالس اور جلوسوں میں شرکا کی تعداد ہماری سوچ اور ہر بار انتظامات اور توقعات سے زیادہ ہوتی ہے،سندھ سے بھی زائرین یہان پہنچتے ہیں ، ہم عزاداروں کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور اس کا رخیر کو ہمیشہ مزید موثر اور بہتر بنا کرسرانجام دیتے رہینگے ۔

چنبے شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر