پی پی 292کے ضمنی الیکشن کا معرکہ،چچا،بھتیجا آمنے سامنے
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)پی پی 292ڈی جی خان VIIIکے ضمنی الیکشن میں چچا ،بھتیجا آمنے سامنے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 292ڈی جی خان VIIIکے ضمنی الیکشن میں سردار مقصود احمد خان لغاری کو ٹکٹ جاری کردیا اور مسلم لیگ ن کا ٹکٹ سردار اویس احمد خان لغاری کو ملنے کا (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
قومی امکان،امیدواروں کو نشانات آج الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 14اکتوبر کو ہو گی اس نسشت پر مجموعی طور پر 22امیدوار وں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ہو گااس نسشت پر2002کے الیکشن میں سردار فاروق احمد خان لغاری نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کی نسشت سے حلف اٹھا لیا اور اس نسشت کو خالی کردیا جبکہ ضمنی الیکشن میں سردار محسن لغاری کامیاب ہوئے تھے 2008کے الیکشن میں سردار محسن لغاری نے ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرلی تھی لیکن 2012میں سینیٹر منتخب ہونے بعد انہوں نے یہ نسشت خالی کردی تھی جبکہ ضمنی الیکشن میں سردار محمد خان لغاری کامیاب ہوئے تھے 2013کے الیکشن میں سردار جمال خان لغاری نے جبکہ 2018کے الیکشن میں سردار محمد خان لغاری نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اس نسشت سے کامیابی حاصل کی سردار محمد خان لغاری بیک وقت قومی و صوبائی نسشتوں پر کامیاب ہوئے تھے اس لئے انہوں نے قومی اسمبلی کی نسشت پر حلف اٹھا کر پی پی 292خالی کردی اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے سردار محمد خان لغاری کے والد سابق وفاقی وزیر سردار مقصود احمد خان لغاری کو ٹکٹ جاری کردیا ہے اس طرح اس نسشت پرصرف لغاری سردار ہی کامیاب ہوتے ہیں لیکن نام بدلتے رہتے ہیں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوارلغاری سردار آپس میں چچا،بھتیجا ہیں تاہم ایک دوسرے کے سیاسی حلیف ہیں قبل ازیں 2005میں سردار مقصود احمد خان لغاری نے کھوسہ گروپ کے اتحاد سے ضلع ناظم کی نسشت پر سردار محمد جمال خان لغاری کو بھی شکست دے چکے ہیں۔