ڈیرہ ،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا رکن آباد کالونی میں سیوریج مسائل کا نوٹس

ڈیرہ ،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا رکن آباد کالونی میں سیوریج مسائل کا نوٹس

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے سیوریج عملے کی غفلت اور لاپرواہی، رکن اباد کالونی مسائلستان کا شکار، دو ماہ سے سیوریج کا کھڑا پانی جوھڑ کی شکل اختیار کر گیا صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر، جگہ۔ جگہ گندگی کے ڈھیر، بد بو اور تعفن سے علاقہ مکینوں کا برا حال، مخلتف آمراض پھوٹنے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

لگے، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سٹی ایم پی اے شکایت پر سخت برہم، میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور گاڑیاں لے کر خود پہنچ گئے، تفصیل کے مطابق رکن آباد کالونی جو کہ کثیر آبادی پر مشتمل علاقہ ہے کے مکین گزشتہ دو ماہ سے سیوریج کا گندا پانی کھڑا ھونے اور صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں شہریوں اسلم، طاھر، اکرم، رضوان وغیرہ نے بتایا کہ کئی بار میونسپل کارپوریشن کے مئیر شاہد حمید چانڈیہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر عملہ شکایت درج کرائیں مگر دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجو کسی بھی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی بد بو اور تعفن سے جہاں ان کا جینا حرام ہوچکا ہے اس کے ساتھ مختلف امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے صورتحال کی اطلاع اور شکایات ملنے پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے محمد حنیف پتافی میونسپل کارپوریشن سے گاڑیاں اور عملہ لیکر خود رکن آباد پہنچ گئے جنہیں اپنے درمیان دیکھ کر علاقہ مکینوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے پی ٹی آئی، عمران خان، حنیف پتافی زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر حنیف خان پتافی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کارپوریشن کے افسران اور اہلکاران کو عوامی شکایت پر فوری ان کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے جو کام نہیں کرنا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں اب گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ نہیں ملے گی حنیف پتافی کا کہنا تھا رکن آباد کالونی میں جمع سیوریج کا گندا دو ماہ سے جمع ہے یہ پانی دو دن میں نکالا جائے گا اور رکن آباد کالونی کے دیگر مسائل بھی جلد حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

حنیف پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر