صوبائی اداروں نے ایف بی آر کے کروڑوں دبالئے،ٹیکس افسران سے جھگڑا معمول

صوبائی اداروں نے ایف بی آر کے کروڑوں دبالئے،ٹیکس افسران سے جھگڑا معمول

ملتان(نیوز رپورٹر )صوبائی اداروں نے ایف بی آر کے کروڑوں روپے دبالئے‘ ٹیکس افسران سے جھگڑے معمول بن گئے ریجنل ٹیکس آفس کے مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رجسٹرار آفس ملتان کینٹ کے ذمہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ75لاکھ روپے سے زائد رقم ہے مگر محکمہ ادائیگی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سے انکاری ہے آئے روز رجسٹرار کی تبدیلی کے باعث ٹیکس افسران نوٹس دے دے کر ہلکان ہوگئے ہیں مگر ابھی تک کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ہے مذکورہ محکمہ کا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہ ہے بلکہ ای پیسہ سکیم کے ذریعے روزانہ کی آمدن لاہور بھجوادی جاتی ہے جس کی وجہ سے ریکوری نہ ہورہی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ریجنل ٹیکس آفس ملتان کا ایک کروڑ54لاکھ سے زائد کا نادہندہ ہے جس پر محکمہ کا ایک بینک اکاؤنٹ فریز بھی کردیا گیا ہے مگر اس میں صرف21لاکھ موجود ہیں اکاؤنٹ منجمد کرنے پر اے ڈی ایل آر کی ٹیکس افسران کی گزشتہ روز تلخ کلامی بھی ہوئی مگر اس کے باوجود مزید دیکوری ممکن نہ ہوسکی ہے اسی طرح رجسٹری برانچ باغ لانگے خاں بھی ریجنل ٹیکس آفس کی ایک کروڑ سے زائد کی نادہندہ ہے مگر کوئی ریکوری نہ ہوسکی ٹیکس ریکوری کے لئے جانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ کوئی صوبائی محکمہ تعاون کو تیار نہیں ڈپٹی کمشنر ملتان ٹیکس ادائیگی کے لئے تمام صوبائی محکموں کے سربراہان کو نوٹس جاری کریں تاکہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار ریکوری ممکن بنائی جاسکے۔

ایف بی آر

مزید : ملتان صفحہ آخر