عید بونس نہ ملنے پر خاکروبوں کا کام چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ

عید بونس نہ ملنے پر خاکروبوں کا کام چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سپیشل رپورٹر) غازی یونین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداران اور خاکروبوں نے گزشتہ روز عید بونس نہ ملنے پر کام چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت اللہ رکھا خان، ملک اصغر ڈوگر نے کی۔ جن کا کہنا تھا کہ ملازمین نے عیدالاضحی پر شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات کر کے پنجاب(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن اعلان کرنے کے باوجود چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مدثر ریاض ملک اور ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ انوار نے عید بونس نہ دیا جس سے عملہ صفائی دلبرداشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عید بونس فوری ادا نہ کیا گیا تو پھر ملازمین کام چھوڑ کر احتجاج پر چلے جائیں گے اور شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ جائیں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین اور ایم ڈی پر عائد ہو گی۔

عید بونس

مزید : ملتان صفحہ آخر