ڈیرہ ،سموگ کمیٹی تشکیل،آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈیرہ ،سموگ کمیٹی تشکیل،آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا ...

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے اور پرانی طرز کے بھٹوں کے خلاف 20سے 31اکتوبر2018ء تک موثر کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے .اینٹوں کی تیاری میں غیرمعیاری ایندھن ، (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

پلاسٹک ، کپڑے ، پولی تھین بیگ اور دیگر مواد جلانے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی . آپریشن کو موثر بنانے ، قانونی کارروائی اور دیگر معاملات احسن طریقے سے نمٹانے کیلئے ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی کی سربراہی میں 20سے زائد ارکان پر مشتمل ڈسٹرکٹ سموگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق اے ڈی سی جی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے دیگر اراکین میں ڈی پی او ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایجوکیشن ا و رہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ڈی ایف او ، ڈی او انڈسٹریز ، سول ڈیفنس آفیسر ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ، میونسپل کارپوریشن او رکمیٹیوں کے چیف آفیسرز ، ایس این اے ، سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شامل ہیں کمیٹی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ ، شجرکاری اور ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گی . ا س حوالے سے آگاہی سیشن اور پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے.

سموگ کمیٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر