ملتان،بیگم کلثوم نواز کی غائبانہ نمازجنازہ ضلع کچہری میں ادا،وکلاء شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

ملتان،بیگم کلثوم نواز کی غائبانہ نمازجنازہ ضلع کچہری میں ادا،وکلاء شہریوں ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ وسابق خاتون اول کلثوم نواز کی غائبانہ نماز جنازہ گزشتہ روز (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ضلع کچہری میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ مولانا اللہ یار نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن لائرز فورم کے رہنما مہر سجاد سپرا اور حسین فاروق ہاشم نے کہا کہ مرحومہ پاکستان کی تاریخ میں وہ خاتون ہیں جنہوں نے مشرف کو چیلنج کیا اور آمریت کے خلاف مزاحمت کی علامت بن گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر