اغواء،لڑائی جھگڑے،فائرنگ سمیت ضلع بھر میں مختلف واقعات کے 76مقدمات درج

اغواء،لڑائی جھگڑے،فائرنگ سمیت ضلع بھر میں مختلف واقعات کے 76مقدمات درج

ملتان(وقائع نگار)اغواء کے واقعات،لڑائی جھگڑے،بوگس چیک،بجلی چوری کے واقعات،خاتون کی بے حرمتی،فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے،فحش حرکات کے واقعہ میں،مبینہ اغواء کاروں سے برآمد ہونے والا شہری کی نشے کی حالت میں ملنے پر ملزمان کے خلاف کارروائی،خاتون سمیت(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

2افراد نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی پولیس نے 76افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے،تھانہ قطب پور کے علاقے میں کشف اسلم کو ملزمان محمد شکیل اور شازیہ نے موبائل فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ایس ڈی او رانا عبدالرزاق نے ریاض،محمد رشید،فرزند علی کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الزام کے تحت مقدمات درج کرلئے۔اسی تھانے کے علاقے میں فضائی آلودگی پھیلانے پر ظفر رحمان محکمہ ماحولیات کے افسرنے فرزند علی،احمد رضا،عثمان غنی،محمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں اغواء کاروں سے برآمد ہونے پرملزمان راشد،ماجد،کاشف،فدا،ناصر، ندیم،اویس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں عروج فاطمہ کو 6لاکھ96ہزار سے زائد رقم کا بوگس چیک دینے پر امتیاز کیخلاف کارروائی شروع کردی۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں خالد حسین کو ملزمان ظفر،اظہر،شہباز،شاہد، جاوید ودیگر نے ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کردیا،اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں محمد اسلم کو ملزمان شہباز،زاہد،مجاہد، نوید،اسماعیل،امام بخش ودیگر 3نے ملکر سریوں،ڈنڈوں اور سوٹوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے میں عبدالمجید کے بیٹے اور بیوی کو ملزمان رفیق،ارسلان،ارشد،شاہزیب، وسیم،مزمل نے خنجر اور سوٹوں کا وار کرکے مضروب کردیا،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں غلام مرتضیٰ کو 5لاکھ کا بوگس چیک دینے پر محمد عمران،ریحان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں سابقہ رنجش پر اسرار نے منظور احمد کو فائرنگ کرکے اور پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں پولیس نے فحاش حرکات کرنے پر سفیہ،سبیلہ،ریحانہ ،شہلہ،سمیرا،کلثوم، عائشہ،نازیہ،ساجد، طارق، شہزاد ودیگر کو گرفتار کرلیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں رابعہ تبسم کے گھر میں گھس کر ملزمان فیصل ودیگر 2نامعلوم نے مل کر گالیاں دیں،کپڑے پھاڑ دئیے اور دھمکیاں دیں،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں محمد عمران کی ہمشیرہ مریم بی بی کو ملزمان رمضان اور اختر نے اغواء کرلیا،تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں اللہ رکھا کی بیوی مہوش کو ملزمان اکبر،حق نواز،شعبان،نذیر، فدا حسین،کاشف ودیگر افراد نے اغواء کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

76مقدمات

مزید : ملتان صفحہ آخر