حافظ ممتاز کا ملتان آفس کا اچانک دورہ ،ڈائریکٹر غیر حاضر، لاہور طلب

حافظ ممتاز کا ملتان آفس کا اچانک دورہ ،ڈائریکٹر غیر حاضر، لاہور طلب

ملتان (وقائع نگار)صوبائی وزیر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب حافظ ممتاز نے گزشتہ روز (ہفتہ) کوملتان ایکسائزدفتر کا اچانک دورہ کیا ۔جہاں وہ خاموشی سے پورے دفتر میں ایک ایک کمرے میں گئے۔دفتری امور کا جا ئزہ لیا۔بعد ازاں وہ ڈائریکڑ ایکسائز ٹیکس ملتان(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ڈویژن تنویر عباس گوندل کے کمرے میں گئے۔جہاں ان کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیااور صوبائی سیکرٹری اور ڈائریکڑ جنرل پنجاب سے ڈائریکٹرایکسائز تنویر عباس گوندل کی چھٹی کے بارے میں پوچھا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز نے ڈائریکٹر تنویر عباس کی باضابطہ چھٹی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا۔جس کے بعد صوبائی وزیر حافظ ممتاز نے ڈائریکٹر تنویرعباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بغیر اطلاع دیئے اور وجہ بیان کئے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر لاہور طلب کرلیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز دفتروں سے ٹاوٹ مافیہ کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔وہ دفتر میں ساڑھے بارہ داخل ہوئے اور تقریباً 2بجے دن کے وا پس چلے گئے۔ایکسائز دفتر ملتا ن میں دیگر موجود افسران نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی ۔ اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر

مزید : ملتان صفحہ آخر