ایک سے زائد مرتبہ عمرہ ادائیگی پر 2ہزار ریال فیس عائد

ایک سے زائد مرتبہ عمرہ ادائیگی پر 2ہزار ریال فیس عائد

رحیم یارخان(بیورونیوز)سعودی حکومت نے ایک سے زائد مرتبہ عمرہ ادائیگی پر دو ہزار ریال فیس عائد کر دی، متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

تمام ٹریول ایجنسیوں اور دیگر متعلقہ حکام کو جاری کردہ تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سے زائد مرتبہ عمرہ کرنے پر مستقل طور پر دو ہزار ریال فیس عائد کر دی گئی ہے ۔قبل ازیں یہ فیس گذشتہ تین سال میں ایک سے زائد مرتبہ عمرہ کرنے پر عائد تھی تاہم اب اسے مستقل طور پر لاگو کر دیا گیا ہے ۔

عمرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر