تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ سے درخواستیں طلب

تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ سے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن یاسرہمایوں سرفراز نے اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ا ٹھانے کااعلان کردیا ،سوموارسے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، تبادلوں کے لئے ون ونڈو آپریشن کاآغاز کیا گیا ہے۔ا س بارے میں صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اب کسی سفارش کے بغیرتبادلے کئے جائیں گے، تبادلوں کے خواہشمندیکم اکتوبرتک فارم جمع کرواسکتے ہیں, یکم اکتوبرکے بعدتبادلوں پرپابندی ہو گی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی،اگلے برس تبادلوں کا خودکارکمپیوٹرائزڈسسٹم متعارف کروایاجائیگا،اساتذہ،ملازمین گھر بیٹھے درخواست جمع کرواسکیں گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں وائس چانسلرزکی خالی اسامیوں پرفوری بھرتی رواں سال کے آخرتک کردی جائے گی،وائس چانسلرزکی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دی جائیگی،شفاف پالیسی کے تحت سکالرزکوکمیٹی میں شامل کیا جائیگا۔