ویزہ پروٹیکٹ نہ کرانے پر 12افرادآف لوڈ،مسافروں کا احتجاج
ملتان(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملتان پر پروٹیکٹ امیگریشن حکام کی کارروائی بغیر پروٹیکٹ کروائے دبئی جانیوالے 12مسافروں کو آف لوڈ کروا دیا ذرائع کے مطابق داؤد جانم،فیض اللہ خان،یعقوب جلالی،نجیب اللہ،محمد افضل،غلام اکبر،محمد یونس،محمد طارق،شوکت علی،محمد شفیق،(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
عابد حسین اور سعید احمد گزشتہ روز ملتان ائیر پورٹ سے ائیر بلیو کی پرواز810کے ذریعے دبئی روانہ ہورہے تھے کہ اچانک پروٹیکٹ حکام نے ان سے پروٹیکٹ کروانے کے حوالے سے دریافت کیا تو 20مسافروں میں سے 12مسافروں کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹ فیسوں کی ادائیگی نہیں کروائی گئی تھی جس پر پروٹیکٹ امیگرانٹ حکام نے سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے ائیر پورٹ سٹاف سے رابطہ کرکے ان 12افراد کو فلائٹ سے آف لوڈ کروا دیا ہے جس پر مسافروں نے کافی احتجاج کیا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹیکٹ امیگرانٹ کے مطابق یہ افراد حکومتی فیسوں کی ادائیگی اور پروٹیکٹ کرائے بغیر سفر کررہے تھے جو کہ قوانین کے برعکس ہے ان 12افراد کو سوموار کے روز دفتر بلایا گیا ہے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں روانہ کردیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جرسٹریشن پروٹیکٹ آفس میں کی جاتی ہے جس کے تحت ان تمام پاکستانیوں کی انشورنس بھی کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ان کے اہل خانہ کو ریلیف فراہم کی جاسکے پروٹیکٹ کروانا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے انتہائی سود مند ہونے سمیت ان کے تحفظ کیلئے بھی ضروری ہے۔