پی پی 222،پی ٹی آئی ٹکٹ سہیل نون کو جاری،شازیہ کھاکھی بھی سرگرم

پی پی 222،پی ٹی آئی ٹکٹ سہیل نون کو جاری،شازیہ کھاکھی بھی سرگرم

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی حلقہ 222کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ رانا سہیل احمد نون کو کنفرم کر دیا گیا ہے جبکہ شازیہ عباس کھاکھی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے مطمئن رات گئے تک مذاکرات جاری کھاکھی برادری کا کہنا ہے کہ یہ صوبائی نشست ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی جیتی ہوئی نشست ہے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا ہمار ا حق ہے جبکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون اپنے بڑے بھائی رانا سہیل نون کو ٹکٹ دلوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اس کے علاوہ اس ضمنی الیکشن میں لعل محمد جوئیہ ، ملک محمد بخش لانگ بھی امیدوار تھے ۔ جنہیں رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون پی ٹی آئی کے امیدوار بناتے رہے اور آخر کار پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے اپنے بھائی را نا سہیل احمد نون کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلوانے کیلئے میدان میں لے آئے ہیں ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ٹکٹ کھاکھی برادری کو جاری نہ ہونے پر ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ شازیہ عباس کھاکھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی اور رانا قاسم نون گروپ کے لعل محمدجوئیہ اور ملک محمدبخش لانگ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پرکسی دوسرے کیمپ میں جا سکتے ہیں جس سے تحریک انصاف کے امیدوار کیلئے خاصا مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑے گا اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے مہدی عباس لنگاہ مد مقابل ہوں گے امیدوار پارٹی ٹکٹ آج ریٹرننگ آفسیر کے پاس جمع کرائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر