ایم دی اے کا یوٹرن،سٹی ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ ختم ،شہر کے اطراف 3کالونیاں بنانیکا فیصلہ

ایم دی اے کا یوٹرن،سٹی ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ ختم ،شہر کے اطراف 3کالونیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے کا ایک اور یو ٹرن، ایم ڈی اے نے ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل سٹی ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ ختم کر کے شہر کے اطراف میں 300,300 ایکڑ کی تین رہائشی کالونیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں شعبہ ٹاؤن پلاننگ کو اراضی تلاش کرنے کے لئے ایک ہفتے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی اے نے ایک سال قبل بستی نو، صالح مہے، نانڈلہ، بہادر پور، بچ مبارک، نواب پور، بنڈہ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

سندیلہ کے مواضعات پر ایک ہزار ایکڑ پر محیط سٹی ہاؤسنگ سکیم بنانے کا اعلان کیا جس کی اراضی ڈی ایچ اے کی طرز پر انوسٹرز کے ذریعے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس ہاؤسنگ سکیم کی گورننگ باڈی سے بھی منظوری لے لی گئی تھی۔ بعدازاں بستی نانڈلہ میں قانونی و جغرافیائی پیچیدگیوں کے باعث 300 ایکڑ اراضی منصوبے سے نکال دی گئی اور اس حوالے سے حالیہ گورننگ باڈی سے بھی منظوری لے لی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی اے کی پہلے دو ہاؤسنگ سکیمیں فاطمہ جناح فیز ون اور ٹو بھی ابھی زیرالتوا ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف الاٹیان پریشان ہیں بلکہ ٹھیکیداران کی ہٹ دھرمی کے باعث مذکورہ رہائشی منصوبے نامکمل ہونے سے ایم ڈی اے کی کارکردگی اور ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ ان صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایم ڈی اے کو ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل ہاؤسنگ سکیم بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جس پر فیصلہ کیا گیا کہ اس ہاؤسنگ سکیم کو ختم کر کے شہر کے تین اطراف میں 300,300 ایکڑ پر مشتمل تین رہائشی کالونیاں بنائی جائیں گی اور اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا رضوان قدیر نے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کو ہدایت بھی کر دی ہے کہ وہ سدرن بائی پاس، ناگ شاہ اور بستی صالح مہے میں ایک ہفتے میں اراضی تلاش کر کے نشاندہی کریں تاکہ تین رہائشی کالونیوں کے لئے پیش رفت شروع کر کے اسے گورننگ باڈی میں قانونی شکل دی جائے۔
یو ٹرن