چکوال ،محرم الحرام میں امن و امان کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے

چکوال ،محرم الحرام میں امن و امان کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے سلسلہ میں امن امان قائم رکھنے کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، ہفتے کے روز پولیس کا فلیگ مارچ بھی کیا گیاجس کی نگرانی ڈی پی او عادل میمن نے کی ۔ ڈی پی او عادل میمن نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ صورتحال مکمل طور کنٹرول میں ہے انہوں نے بتایا کہ سات محرم کے حساس ترین جلوس کے علاوہ دس محرم تک پاک فوج کے دستے کسی بھی صورتحال سے نبٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔عادل میمن ڈی پی اوچکوال کے احکامات اور’سربراہی میں چکوال پولی کا فلیگ مارچ ہوا۔چکوال پولیس اور ٹریفک پولیس مارچ میں شریک،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چکوال پولی ہر وقت تیار ہے، محرم الحرام کے ایام پرامن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر