صدرِ مملکت کی بابائے قوم کے مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ پڑھی

صدرِ مملکت کی بابائے قوم کے مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ پڑھی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کوبابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، صدر بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہے۔قائد اعظم کے مزار کے موقع پر ان کے ہمراہ اگورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود ہے، ان کے علاوہ بھی شہر کی کئی معزز شخصیات نے صدرِ مملکت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔اس موقع پر صدرِ مملکت نے حسبِ روایت مہمانوں کے تاثرات کی کتاب میں بحیثیت صدرِ مملکت اپنے تاثرات درج کیے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مزار قائد آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔اس موقع پر مزارِ قائد کے باہر صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر