رائل نیوی کا جہاز 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

رائل نیوی کا جہاز 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائل نیوی کا جہاز ایچ ایم ایس ارگیل تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین جنگی حکمت عملیوں پر مباحثے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور برطانوی بحریہ کے مابین بحیرہ عرب میں مشقیں منعقد ہوں گی۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ برطانوی بحری جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک اور بحری افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر