چکوال،لڑکی کوچھیڑنے پراہل محلہ کانوجوان پرتشدد

چکوال،لڑکی کوچھیڑنے پراہل محلہ کانوجوان پرتشدد

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیصل کالونی میں انسانیت کی تذلیل کا دلخراش واقعہ ، اہل محلہ نے وقاص نامی نوجوان کو لڑکیوں کو چھیڑنے کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا ،وقاص کی قمیض اتار کر تشدد کا نشانہ بنا کر گلیوں میں گھمایا گیا اورچہرے پر سیاہی پھینک دی گئی، اس دوران وقاص کو سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اے ایس آئی ناصر کے مطابق وقاص پر محلے کی لڑکی کو چھیڑنے کا الزام تھا اب دونوں فریقین میں راضی نامہ ہو گیا ہے ، لہٰذا معاملہ نبٹا دیا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر