کالج طلباء کی تین پوزیشنز لینے سے والدین کااعتمادبڑھا‘ پرنسپل پروفیسر خالد

کالج طلباء کی تین پوزیشنز لینے سے والدین کااعتمادبڑھا‘ پرنسپل پروفیسر خالد

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں اسٹپ کالج سٹیلائٹ ٹاؤن کے طلباء نے جنرل سائنس اور کامرس گروپ میں تین پوزیشن لے کر سابق روایات کو برقرار رکھا۔ اسٹیپ کالج نے 2015-2017 کے بعد 2018ء کے امتحان میں پوزیشن لے کر پہلی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی، کامیابی پر تعلیمی حلقوں نے پرنسپل پروفیسر محمد خالد اور ان کی تدریسی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 947 نمبر لے کر جنرل سائنس گروپ بوائز میں محمد ظفیر یاسین نے پہلی اور 941 نمبروں کے ساتھ فیضان السلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کامرس گروپ بوائز میں 988 نمبروں کے ساتھ محمد ابوبکر پہلے نمبر پر رہے۔ درسگاہ کا مجموعی رزلٹ مثالی رہا، پوزیشن ہولڈرز، والدین اور سینئر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر محمد خالد کا کہنا تھا کہ والدین اور اہل شہر نے اسٹپ کالج پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اﷲ وہ ایسی ہی کارکردگی سے اس معیار پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تعلیم اور صحت سمیت انسانی شعبوں کو حکومتی ترجیحات میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پروفیسر خالد نے پرائم منسٹر اور گورنر ہاؤسز کے بارے میں حکومتی پالیسی کو سراہا انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ وہ لیپ ٹاپ سکیم ختم کرنے کی بجائے اس میں موجود خامیاں دور کریں۔ میٹرک ‘ انٹر اور گریجویشن کے پوزیشن ہولڈر کو کیش پرائز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کی بھی درخواست کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر