مقبوضہ وادی عملی طور پر ایک بڑی جیل بن چکی ہے،مولانا سجاد

مقبوضہ وادی عملی طور پر ایک بڑی جیل بن چکی ہے،مولانا سجاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کا جاری سفر بھارت کے زوال کا سفر ہے مقبوضہ وادی عملی طور پر ایک بڑی جیل بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انصارالامہ جموں و کشمیر کے امیر مولانا محمدسجاد شاہد نے کیا انہو ں نے کہا کہ کشمیر میں جدو جہد آزادی کا جو سفر 1832میں شروع ہوا تھا وہ تاحال جاری ہے اس سفر میں لاکھوں کشمیری تہہ تیغ ہو چکے ہیں مگر کشمیریوں کا جذبہ آزادی تاحال جوان ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آ ئینی ہے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ جابرانہ ہے اور ظلم و جبر کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو سحر ضرور ہوا کرتی ہے مختلف وفود سے با ت کر تے ہوئے مولانا سجاد شاہد نے کہا کہ حالات اور وقت کا تقاضہ ہے کہ تحریک کشمیر کو مظبوط کیا جائے کیونکہ کشمیری اسوقت تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور بھارت چونکہ ایک دہشت گرد ملک ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ سفارتی سطح پر عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا دہشت گردانہ چہرہبے نقاب کرئے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک آزادی کے لیے اپنا کردار اداکریں