چکوال،جعلسازی سے پلاٹ فروخت کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

چکوال،جعلسازی سے پلاٹ فروخت کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھوکہ دہی اور جعلسازی سے پلاٹ بیچنے والے جعلساز کیخلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ نورین اختر زوجہ غلام مرتضیٰ ساکن سمن آباد نے پولیس کو بتایا کہ تجمل حسین شاہ ولد ملنگ شاہ نے اسے دھوکہ دہی اور فراڈ سے پلاٹ چار مرلے بیچا جو اس کی ملکیت نہ تھا اور اس نے گھر آکر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اے ایس آئی عدیل صفدر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر