چکوال،تین افرادنے حملہ کر کے ایک شخص کوزخمی کردیا

چکوال،تین افرادنے حملہ کر کے ایک شخص کوزخمی کردیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ کہالہ تھانہ ڈوہمن میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ غلام محمد ولد عبدالرحمن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹوں کیساتھ اپنی زمین پر کیارے بنا رہے تھے کہ ملزمان تنویر ولد ممتاز ، عثمان ولد ممتاز اور محمد ممتاز ولد فضل داد آگئے اور حملہ کر دیا جس سے وہ شدید مضروب ہوگئے۔ سب انسپکٹرمحمد عرفان نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر