ڈاکٹر فریدالدین جامعہ کشمیرشعبہ علوم اسلامیہ کے ایچ او ڈی تعینات

ڈاکٹر فریدالدین جامعہ کشمیرشعبہ علوم اسلامیہ کے ایچ او ڈی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی)ڈاکٹر فریدالدین جامعہ کشمیرشعبہ علوم اسلامیہ کے ایچ او ڈی تعینات ۔ فیکلٹی آف جامعہ کشمیراور آزادخطے کی مذہبی جماعتوں کی جانب سے تعیناتی پر مبارکبا د پیش۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کشمیر میں شعبہ علوم اسلامیہ جو ایک عرصہ سے ریٹائرمنٹ اور تبادلہ جات کے بعد خاصہ متاثر ہوچکاتھا، وائس چانسلر جامعہ نے داکٹر فریدالدین کو شعبے کا ہیڈ تعینات کردیاہے۔ موصوف نمل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے ڈگری ہولڈر اور قبل ازیں وہ جامعہ کشمیرمیں ایچ ای سی کی جانب سے مامور تھے۔ فیکلٹی ممبرا ن پروفیسر ملک بشیر ، پروفیسر ظفر اقبال ، سربراہ ریڈ فاؤنڈیشن پروفیسر شوکت رسول پنڈت ، پروفیسر زبیر ساجد ، ایچ او ڈی اردو ڈیپارٹمنٹ پروفیسر لقمان مسعود چغتائی ، سابق سیکرٹری اطلاعات جے یوآئی ، سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل ، معروف مذہبی سکالر علامہ عطااللہ علوی ، پروفیسر قاضی سخاوالدین ، پروفیسر اویس احمد خواجہ ، پروفیسر اکرام الرشید ، پروفیسر رضاالرحمن ، پروفیسر ملک محمد اشرف ، ودیگر نے ان کی تعیناتی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ موصوف ایک فعال اورباصلاحیت نوجوان ہیں۔ ان کی تعیناتی سے شعبہ میں خوب ترقی ہوگی ۔انھوں نے ڈاکٹر فریدالدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امیدہے کہ ان کی تعیناتی سے شعبہ میں خوب ترقی ہوگی ۔