صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی

صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھو کھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی گزشتہ روز دوران سماعت مدعی کے کونسل نے حتمی بحث کی عدالت نے وقت ختم ہونے پر سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی آئندہ پیشی پر مدعی کے کونسل اپنی بحث جاری رکھیں گئے ،مقدمہ میں نامزد ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھر، فرخ کھوکھر،عمر کھوکھر وغیرہ کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا جبکہ مقدمہ میں مرکزی ملزم امتیازعرف تاجی کھوکھر میڈیکل گراونڈ پر ضمانت پر ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر